کو بطورِ ہدیہ دے دینامیں نے تمہاری نذر قبول کی وہ آدمی باقی چیزیں لے کر چلا گیا میں نے دل میں کہا: تیرا رزق تو دس روز کی مسافت سے چل کر آتا ہے اور تو اسے جنگل میں جاکر ڈھونڈتا ہے۔(1)(احیاء العلوم)
ہیں توکل کن ملرزاں پا و دست رزقِ تو بر تو زِ تو عاشق تر است
(مولانا روم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ)
بے اعتمادی کا انجام
ایک شخص سفر میں تھا اس کے پاس ایک روٹی تھی جب اِسے بھوک لگی تو اس نے سوچا اگر میں نے یہ روٹی کھالی تو پھر کیا کھاؤں گا؟ اس شخص نے روٹی نہ کھائی اور بھوک کی حالت میں سفر کرتا رہا اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے ایک فرشتہ مقرر کردیا کہ جب یہ شخص روٹی کھاچکے تو اس کو اَور روٹی پہنچادینا لیکن اس شخص نے وہ روٹی نہ کھائی حتی کہ بھوک کی شدت سے ہلاک ہوگیا۔
اِعتمادِ کامل
حضرت خواجہ حبیب عجمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کہیں جارہے تھے دنیااور اموال دنیا سے بے نیاز، کندھے پر رکھی ہوئی پوستین (2)کا بار طبیعت پر گراں گزرا ،راہ میں پھینک کر آگے گزر گئے اتفاقاً اسی راستے حضرت حسن بصری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا گزر ہوا راہ میں پڑی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…احیاء العلوم، کتاب التوحید والتوکل ، بیان اعمال المتوکلین،۴/۳۳۴
2…چمڑے کا جُبَّہ