اﷲتعالیٰ کی رزاقیت پر بھروسا رکھ بے صبری سے ہاتھ پاؤں نہ لرزاتیرا رزق تجھ سے زیادہ تجھ پر عاشق ہے۔
عزت اور ذِلت کی زِندگی
کسی شہر میں دو بھائی تھے ایک بھائی بادشاہ کا ملازم تھا اچھی تنخواہ پاتا عمدہ کھانے کھاتا قیمتی لباس پہنتا اپنی زندگی عیش و عشرت میں بسر کرتا تھادوسرا بھائی محنت مزدوری کرتا غربت و مشقت میں دن گزارتاایک دن بادشاہ کے ملازم نے اپنے مزدور بھائی سے کہا: تو بھی بادشاہ کی ملازمت کیوں نہیں کرلیتاتاکہ تو بھی عیش و آرام کی زندگی بسر کرس کے اس کے بھائی نے جواب دیا: تو ملازمت ترک کر کے محنت مزدوری کیوں نہیں کرتاتاکہ بادشاہ کی ہر وقت کی خدمت و غلامی کی ذلت سے آزاد ہو کر بے فکری کی زندگی بسر کرس کے ، عقلمندوں نے کہا ہے: نانِ جویں کھا کر اطمینان کے ساتھ بیٹھنا زریں کمر بند باندھ کر بادشاہ کی خدمت میں کھڑے رہنے سے بہتر ہے۔
بدست آہکِ تفتہ کردن خمیر بہ از دست بر سینہ پیشِ امیر(1)
(گلستان)
اپنے ہاتھوں کو امیر کے سامنے سینے پر باندھے رہنے سے اپنے ہاتھوں مزدوری کرتے ہوئے ے چونے کا گوندھنا بہتر ہے۔
بہرِ آب و ناں نہ گردی دربدر آبروئے خود نہ ریزی بہرِ زر
ترک سازی صحبتِ اہل دُول گوشہ گیری تا نیفتی در خلل
(بوعلی قلندررَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…گلستان سعدی، باب اول در سیرت بادشاھان، حکایت۳۶، ص۴۸