طرح کہ جس ہاتھ پر بچھو نے کاٹا تھا اس کے بجائے دوسرا ہاتھ جھاڑنے والے کے ہاتھ میں دے دیا۔(1)(احیاء العلوم)
تُف ہے اُن دلوں پر
حضرت ہرم بن حیان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے حضرت اویس قرنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے پوچھا:ـ میں کہاں سکونت اختیار کروں ؟ فرمایا: ملک شام میں ، ہرم نے عرض کی: میرے لیے وہاں بسر اوقات کی کیا صورت ہوگی؟ فرمایا : تف ہے ان دلوں پر جن میں شک مِلا ہوا ہے۔(2) (احیاء العلوم)
کمالِ تَوَکُّل
حضرت امام احمد بن حَنْبَل رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک دفعہ جب کہ میں جنگل میں سفر کررہا تھا حضرت خضر عَلَیْہِ السَّلامملے، حضرت خضر عَلَیْہِ السَّلام نے فرمایا: میں تمہارے ساتھ شریک سفر ہوتا ہوں ۔میں نے کہا: میں آپ کی رَفاقت کو قبول نہیں کرتا، میں اکیلے ہی سفر کرنا چاہتا ہوں ۔ میں نے انکار اس وجہ سے کیا کہ کہیں میرا نفس حضرت خضر پر اعتماد نہ کرلے اور تو کل میں نقصان واقع ہوجائے۔ (3)(احیاء العلوم)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…احیاء العلوم، کتاب التوحید والتوکل، بیان فضیلۃ التوکل ، ۴/۳۰۲
2…احیاء العلوم، کتاب التوحید والتوکل، بیان فضیلۃ التوکل، ۴/۳۰۲
3…احیاء العلوم، کتاب التوحید والتوکل، بیان فضیلۃ التوکل، ۴/۳۳۲، مختصراً
… …حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کے بجائے حضرت خواص رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہکا فرمان ہے۔