کرے۔ حضرت اویس قرنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے جواب دیا: جس شخص کو اللہ کی رزّاقی پر اتنا شک ہواس کے لیے کیادعاکروں ؟(1)
دنیا کسی کی دوست نہیں
حجۃالاسلام امام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِیْ فرماتے ہیں : دنیا اللہ کی اور اس کے دوستوں اور دشمنوں سب کی دشمن ہے، اللہ کی دشمن اس وجہ سے کہ اللہ کے بندوں کو اس کے راستہ پر چلنے نہیں دیتی، رہزنی کرتی ہے ، دوستانِ خدا کی اس وجہ سے کہ ان کے سامنے بڑے تزک و آراءش کے ساتھ بن سنور کر آتی ہے اور اپنے چھلاوے دکھاتی ہے کہ کسی طرح شیفتہ ہوجائیں اور دشمنانِ خدا کی اس وجہ سے کہ اس نے اپنے مکرو فریب سے ان کو بتدریج پھنسالیا ہے یہاں تک کہ وہ اس پراعتماد کر بیٹھے، لیکن پھر وہ ان کو ایسا محتاج کردیتی ہے کہ بہ جز حسرت ویاس اور ندامت کے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوتا اور اَبد الآباد کی سعادت سے محروم رہ جاتے ہیں ، دنیا کی جدائی کے صدمہ سے بے حال ہوتے ہیں اور اُخروی مصاءب سے جدا بدحال ہوں گے اور فریاد کریں گے تو انہیں یہ جواب ملے گا: اِخْسَؤا فِیْھَا وَلَا تُکَلِّمُوْنِo (2) اور اس آیت کے مصداق بنیں گے: اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الْحَیٰوۃَ الدُّنْیَا بِالْاٰخِرَۃِز فلَاَ یُخَفَّفُ عَنْھُمُ الْعَذَابُ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… حلیۃ الاولیاء ،۱۰/۱۸، الحدیث:۱۴۳۴۱ملخصا واحیاء العلوم،کتاب آداب العزلۃ، ۲/۲۸۵
2…ترجمۂ کنزالایمان:دُتکارے(ذلیل ہو کر) پڑے رہو اس میں اورمجھ سے بات نہ کرو۔
(پ۱۸، المؤمنون:۱۰۸)