تو ہی لے لے اور اس کو چھوڑ کر چلے گئے۔
یہ شخص سونا چادر میں لپیٹ کر اکیلا ہی روانہ ہوا، راستے میں اسے دو شخص ملے، انہوں نے جب دیکھا کہ اس کے پاس سونا ہے تو اس کو قتل کردینے کے لیے تیار ہوگئے تاکہ سونا لے لیں ، وہ شخص جان بچانے کی خاطر بولا: تم مجھے قتل کیوں کرتے ہو ہم اس سونے کے تین حصے کرلیتے ہیں اور ایک ایک حصہ لے لیتے ہیں لڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ دونوں شخص خوش ہو کر راضی ہوگئے۔
وہ شخص بولا : بہتر یہ ہے کہ ہم میں سے ایک آدمی تھوڑا سا سونا لے کر قریب کے شہر میں جائے اور کھانا اور مٹھائی خرید کر لے آئے تاکہ کھاپی کر سونا تقسیم کرلیں ۔ ان میں سے ایک آدمی شہر پہنچا، کھانااور مٹھائی خرید کی، جب واپس ہونے لگا تو اس نے سوچا، بہتر یہ ہے کہ میں کھانے اور مٹھائی میں زہر ملادوں تاکہ وہ دونوں کھا کر مرجائیں اور سارا سونا میں لے لوں ، یہ سوچ کر اس نے زہر خریدکیا اور مٹھائی اور کھانے میں ملا دیا۔ اُدھر ان دونوں نے آپس میں یہ صلاح کی کہ جب وہ کھانا اور مٹھائی لے کر آئے تو ہم دونوں مل کر اس کو قتل کردیں اور سونا آدھا آدھا کر کے لے لیں ۔
جب وہ شخص کھانا اور مٹھائی لے کر ان کے پاس پہنچا ان دونوں نے اسے پکڑلیا اور مارمار کر ختم کر دیا اس کے بعد وہ خوشی خوشی مٹھائی اور کھانا کھا گئے، لیکن تھوڑی ہی دیر میں دونوں تڑپ تڑپ کر ڈھیر ہوگئے، سونا جُوں کا توُں پڑا تھا اور یہ تینوں اس کے پاس مرے پڑے تھے۔جب حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام واپس لوٹے تو چند آدمی آپ