Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
176 - 191
 ہوگا جو اپنے حصہ سے دستبردار ہوگا،بروز چہارشنبہ ۱۸ ربیع الاول  ۷۲۵؁ ھجری کو آپ رحلت فرماگئے۔(1)(اخبار الاخیار) 
اِن میں   سے کون زیادہ سخی ٹھہرا؟
	حضرت ابوسعید خرگوشی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں   : مصر میں   ایک شخص  کے  گھر لڑکا پیدا ہوا وہ شخص نہایت غریب تھا اس  کے  پاس ضروری اخراجات  کے  لیے کچھ بھی نہ تھا مجبور ہو کر وہ اپنے ایک دوست  کے  پاس پہنچاتاکہ وہ اس کی کچھ مدد کرس کے  اس کا دوست خود بھی غریب تھا، وہ اس شخص کو لے کر مصر  کے  چند مالدار لوگوں   کے  پاس باری باری پہنچا لیکن کسی نے اس کی کچھ مدد نہ کی تو پریشان ہو کر وہ اس شخص  کے  ہمراہ سیدھا قبرستان جا پہنچا اس نے ایک قبر  کے  پاس کھڑے ہو کر فاتحہ پڑھی اور پھر صاحبِ قبر سے یوں  خطاب کیا: اے اللہ  کے  نیک بندے ! تجھ پر اللہ اپنی رحمت نازل کرے، دنیا کی زندگی میں   تو ہمیشہ سخاوت کرتا رہا غریبوں   کے  دکھ درد میں   انکی مدد کرتا رہا، تُو نے کسی سوالی کو مایوس نہ کیا تھا لیکن آج میں   اس غریب کی پریشانی کو دور کرنے کی خاطر بہت سے مالدار لوگوں   کے  پاس گیا مگر کسی نے کچھ نہ دیا، اگر آج تو اس دنیا میں   ہوتا تو ہم اس قدر پریشان نہ ہوتے۔
	 اتنا کہہ کر وہ اس شخص  کے  ساتھ اپنے گھر آیا اور کہا: میرے پاس صرف ایک اشرفی رکھی ہے اس اشرفی کوتڑوا کر آدھی رقم اس شخص کو دیتے  ہوئے ے کہا: لو یہ تمہیں   بطورِ قرض
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…اخبار الاخیار، ذکر شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی، ص۱۸