Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
173 - 191
 کر پار اُتر جاتاابھی اس درویش کی بات پوری نہ  ہوئی تھی کہ ایک شخص نے تیس اشرفیوں  سے بھری  ہوئی تھیلی غوث اعظم کی خدمت میں   بطور نذرانہ پیش کی آپ نے وہ تھیلی جوں  کی توں  اس درویش کو عطا فرمادی اور فرمایا:یہ لے جاؤ اور ملاح کو دے دو۔ (اخبار الاخیار)
جمع کرنا ہمارا شیو ہ نہیں  
	کسی شخص نے حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں   کچھ روپے بطورِ نذر پیش کیے، آپ نے مولانا سید بدر الدین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے فرمایا: ان کو اسی وقت تقسیم کردو،مولانا نے حسب الحکم فقرا و مساکین کو تمام روپے تقسیم کرددیئے، کچھ دیر بعد مولانا نے دیکھا کہ ایک روپیہ فرش پر گرا پڑاہے آپ نے اٹھالیا اور اس خیال سے کہ کل صبح فقرائے خانقاہ  کے  کام آجائے گا اپنے پاس رکھ لیا، جب آپ نماز پڑھانے کھڑے  ہوئے ے تو حضرت بابا صاحب نے نیت توڑ دی اور مولانا سے پوچھا: مولانا ! کیا وجہ ہے کہ نماز بے ذوق ہے، آیا تمہارے پاس کوئی  روپیہ باقی تو نہیں   رہ گیا؟مولانا نے عرض کی:حضور! ہاں ، ایک روپیہ میرے پاس ہے، میں   نے اس خیال سے رکھ لیا کہ کل صبح کام آجائے گا،حضرت بابا صاحب نے وہ روپیہ مولانا سے لے کر پرے پھینک دیا اور غصہ  کے  ساتھ فرمایا: اسے کیوں  رکھ چھوڑا، اگر کوئی  لینے والا نہیں   تھا تو باہر پھینک دیا ہوتا، جمع کرنا ہمارا شیوا نہیں  ۔(سیرالاولیاء)
لوگوں  کو ٹھنڈا پانی ہی پلادو
	حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے  گھر میں   اکثر فاقہ رہتا،