Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
165 - 191
 وَسَلَّمغزوہء تبوک  کے  انتظامات میں   مصروف تھے اور مجاہدین  کے  لیے سامان تیار کررہے تھے حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ  ایک ہزار اشرفیاں  لے کر حاضر  ہوئے ے اور حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی گود میں   ڈال دیں ،میں   نے دیکھاکہ رسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم اِن اشرفیوں  کو اپنی گود میں   اُلٹتے پلٹتے تھے اور فرماتے تھے: عثمان کو اب کچھ نقصان نہیں   ہوسکتا آج  کے  بعد جو چاہیں   کریں ، اس کومتعددباردہرایا۔(1) (مسند احمد)
امام مالک اور امام شافعی رَحِمَہُمَا اللہُ تَعَالٰی
	ایک مرتبہ حضرت امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے  پاس ملاقات کیلئے تشریف لے گئے ، حضرت امام مالک  کے  دروازے پر خراسان  کے  گھوڑوں  اور مصر  کے  خچروں  کا گلہ موجود پایا،امام شافعی نے فرمایا: یہ کس قدر بہتر گھوڑے اور عمدہ خچر ہیں   ،امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: اے ابوعبداللہ! یہ سب میں   نے آپ کو تحفۃً دےدیئے۔امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: آپ ان میں   سے ایک تو اپنی سواری  کے  لیے رکھ لیں ،امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: مجھے اللہ تعالیٰ سے شرم آتی ہے کہ جس زمین میں   اس کے  محبوب رسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمموجو د ہیں    اس زمین پر سوار ہو کر چلوں  اور میری سواری  کے  سُم اس زمین کو پامال کریں ۔ (معجم موفق)
روٹی  کے  ٹکڑے
	حضرت ابوالحسن اَنطا کی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے  ہاں  تیس مہمان آگئے ، آپ  کے  پاس 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المسند للامام احمد بن حنبل، ۷/۳۵۸، الحدیث: ۲۰۶۵۵