Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
158 - 191
مسجد نبوی کی تو سیع 
      مسجد نبوی پہلے بہت چھوٹی تھی ایک زمین اس کے  قریب بک رہی تھی رسول اﷲصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے فرمایا :جو شخص اس زمین کو خرید کر میری مسجد میں   شامل کردے اسکو جنت ملے گی حضرت عثمان ذوالنورین رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے بیس ہزار یا پچیس ہزار روپے میں   خرید کر مسجد میں   شامل کردی۔ (1) (سیرت رسول عربی)
 یااللہ میں   عثمان سے راضی ہوں 
	ایک مرتبہرسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کے  گھر میں   چار دن  کے  پے درپے فاقے پیش آگئے حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کواس کی خبر  ہوئی تو انہوں  نے کئی  بورے آٹے  کے  اور کئی  بورے گیہوں  اور کئی  بورے چھوہاروں   کے  ایک بکری کا گوشت اور تین سو روپے حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  کے  گھر بھیجدیئے ے اور اس  کے  ساتھ ہی کہلا بھیجا کہ کھانا تیار کرنے میں   دیر ہوگی میں   پکا ہوا کھانا بھی بھیجتا ہوں  چنانچہ بہت سی روٹیاں  اور بھُنا ہوا گوشت تیار کرا کر بھیجا۔
	حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام جب مسجد سے گھر تشریف لائے تو ام المومنین رَضِیَ اللہُ عَنْہا  سے پوچھا یہ کھانے پینے کی چیزیں  کہاں  سے آئیں ؟اُمّ المومنین رَضِیَ اللہُ عَنْہا  نے عرض کی:یارسول اللہ  ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) عثمان غنی (رَضِیَ اللہُ عَنْہ  ) نے بھیجی ہیں   حضور
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…السنن اللکبری للنسائی، کتاب الجھاد، ۳/۳۱، الحدیث: ۴۳۹۱ بالفاظ مختلفۃ