Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
153 - 191
 بمع سازو سامان پیش خدمت کرتا ہوں حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام منبر سے اتر آئے اور فرمایا: عثمان (رَضِیَ اللہُ عَنْہ)   کے  اس عمل  کے  بعد انہیں   آخرت میں   اور کس چیز کی ضرورت ہے جو نجات  کے  لیے درکار ہو! یہ دوبار ارشاد فرمایا۔(مشکوۃ)  
	حضرت شیخ سعدی  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں    :کسی بزرگ سے لوگوں نے پوچھا سخاوت اور شجاعت میں   سے کون سی صفت زیادہ بہتر ہے؟ فرمایا: جس شخص کو سخاوت کی فضیلت حاصل ہے اسے شجاعت کی حاجت نہیں  ۔ 
بنشت ست بر گورِ بہرام گور	کہ دستِ کرم بہ کہ بازوئے زور
	بہرام گور کی قبر پر لکھا ہوا ہے کہ زورِ بازو سے دست کرم بہتر ہے
زکوۃِ مال بدر کن کہ فُضلۂ رز را	چو باغبان ببرد بیشتر دہد انگور
	اپنے مال سے زکوۃ نکالتا رہ کیونکہ جب باغبان انگور کی بیل کی زاءد شاخوں کو کاٹ پھینکتا ہے تو انگور کی فصل میں   زیادتی ہوجاتی ہے۔(2)(گلستان)    
آدھی روٹی کا  مُعاوضہ
	حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ عَنْہ  ایک مرتبہ مدینہ منورہ سے کہیں   سفر کو روانہ  ہوئے ے اَثنائے سفر میں   آپ یہودیوں   کے  ایک گاؤں  میں   پہنچے، آپ نے دریافت کیا: آیا یہاں  کسی مسلمان کا گھر بھی ہے؟ جواب ملا: ہاں ! یہاں  ایک بدو مسلمان رہتا ہے جو بے حد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مشکاۃ،کتاب المناقب، باب مناقب عثمان رضی اللّٰہ عنہ، الفصل الثانی، ۲/۴۲۴، الحدیث: ۶۰۷۲
2…گلستان سعدی ، ص۸۴