کیا آپ نے اس سے روزہ افطار کیا خادمہ نے عرض کی: ام المؤمنین آپ نے تمام مال بانٹ دیا اگر آپ ایک درہم کا گوشت منگالیتیں تو بہتر تھا، فرمایا: ہاں ! اگر تم اس وقت یاد دلاتیں تو میں منگالیتی۔(1)(کیمیائے سعادت)
صدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ کیلئے ہے خدا کا رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم بس
حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں :غزوءہ تبوک کے موقعہ پر رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے ہمیں حکم دیا کہ لشکر مجاہدین کی تیاری کے لیے چندہ دیں حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے اس فرمان سے مجھے نہایت مَسَرَّت ہوئی اس لیے کہ ان دنوں میں کافی مالدار تھا، میں نے دل میں کہا: آج میں اس کارِ خیر میں ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ پرضرور سبقت لے جاؤں گا کیونکہ اس سے پہلے میں کبھی بھی ان پر سبقت حاصل نہ کر سکاتھا، میں خوشی خوشی اپنے گھر آیا اور اپنے تمام مال کا نصف حصہ لے کر حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی خدمت میں پیش کردیاحضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے فرمایا: اے عمر! اپنے گھر والوں کے لیے کیا چھوڑکر آئے ہو؟ میں نے عرض کی: یارسول اللہ ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) جس قدر مال لایا ہوں اسی قدر اپنے گھر والوں کے لیے چھوڑ آیا ہوں ، دریں اَثناء حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ بھی آگئے اور اس شان سے آئے کہ اپنا تمام مال و متاع اور گھر کا سار اسازو سامان اٹھا کر لے آئے تھے حضور اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…کیمیائے سعادت، فضل سخاوت، ۲/۶۴۲ و احیاء العلوم، کتاب ذم البخل وذم حب المال، ۳/۳۰۵