Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
15 - 191
 نے فرمایا: اس کو باندھ دے اور (پھر) توکل کر۔ (ترمذی)  (1)
	رسول اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد: خوشی ہے اس کیلئے جسے اسلام کی ہدایت ملی ہو، معیشت بقدر بسر اوقات حاصل ہو اور وہ اس پر قانع ہو۔ (ترمذی ، نسائی ) (2)
	رسول اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد: اگر کسی آدمی  کے  پاس دو وادیاں  سونے کی بھری ہوں  تو وہ ان  کے  علاوہ تیسری کی بھی خواہش کرے گا اور نہیں   بھرتی آدمی  کے  پیٹ کو(کوئی  بھی چیز) سوائے خاک  کے ، اور جو کوئی  توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔ (بخاری ، مسلم)(3)
	رسول اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد: آدمی (جوں  جوں ) بوڑھا ہوتا ہے اور اس  کے  ساتھ ہی دو چیزیں  جو ان ہوتی (چلی جاتی) ہیں    ، ایک اَمَل( یعنی امید )دوم حُبُّ المال (یعنی مال کی محبت)۔(بخاری ، مسلم) (4)
	رسول اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا ارشاد: دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں   ہے سب ملعون ہے بجز اس  کے  جو اس میں   سے اللہ  کے  لیے ہو۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترمذی،کتاب صفۃ القیامۃ، ۴/۲۳۲، الحدیث :۲۵۲۵
2…ترمذی،کتاب الزھد، باب ماجاء فی الکفاف والصبر علیہ ،۴/۱۵۶، الحدیث :۲۳۵۶
3…بخاری،کتاب الرقاق،باب ما یُتقی من فتنۃ المال،۴/۲۲۸،الحدیث:۶۴۳۶ و مسلم، کتاب الزکاۃ، باب لو ان لابن آدم وادیین لابتغی ثالثا، ص۵۲۲، الحدیث: ۱۰۴۸
4…بخاری،کتاب الرقاق،۴/۲۲۴، الحدیث:۶۴۲۱ ومسلم، کتاب الزکاۃ ، باب کراھۃ الحرص علی الدنیا، ص ۵۲۱، الحدیث: ۱۰۴۷
5…شعب الایمان، باب فی الزھد وقصر الامل، ۷/۳۴۱، الحدیث: ۱۰۵۱۲