عنصری سے پرواز کر چکی ہے پھر وہ جلدی سے حضرت حارث رَضِیَ اللہُ عَنْہ کو پانی پلانے ان کے پاس آئے تو وہ بھی اس عالمِ فانی سے عالمِ باقی کو انتقال فرماچکے تھے۔ (1) (سیرت ابن ہشام)
انصارِ مَدینہ کا جذبہء ایثار
۸ ہجری میں رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے حضرت علاء بن الحضرمی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کو علاقۂ بحرین میں تبلیغ و دعوتِ اسلام کے لیے بھیجا ، بحرین کے حاکم مُنْذِر بن ساوِی نے اسلام قبول کرلیا اور عرب کے تمام باشندے مسلمان ہوگئے اہلِ بحرین میں سے یہود و نصاریٰ نے جزیہ دینا قبول کرلیا جب یہ اطلاع حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو ملی آپ نے انصارکو بُلا کرفرمایا: میں چاہتا ہوں کہ بحرین کا جزیہ اور مال تمہارے لیے لکھ دوں ، انصار نے عرض کی: یارسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّماللہ کی قسم آپ ایسا نہ کیجئیہاں تک کہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ہمارے مہاجر بھائی وں کے لیے بھی اس مال کا نصف حصہ لکھ دیں ۔ (2)(بخاری)
بکری کی سِری
حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : ایک صحابی نے دوسرے صحابی کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب، حرف العین، باب عکرمۃ، ۳/۱۹۱و تاریخ مدینہ لابن عساکر، ۷۳/۶۰
2…بخاری،کتاب الجزیۃ والموادعۃ، باب ما اقطع النبی۔۔۔الخ،۲/۳۶۴، الحدیث:۳۱۶۳ وعمدۃ القاری،کتاب العلم، باب ما یذکر فی المناولۃ، ۲/۳۹، تحت الحدیث:۶۴