الْفٰسِقِیۡنَ ﴿٪۸۰﴾ (پارہ۱۰، رکوع۱۶)
ترجمہ: تم ان کی معافی چاہو یا نہ چاہو اگر تم ستر بار ان کی معافی چاہو گے تو اللہ ہر گزنہیں بخشے گا یہ اس لئے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول سے منکر ہوئے ے اور اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا۔(2)(خزاءن العرفان)
ایثار کا بے نظیر مظاہرہ
یہودِ بنی نضیر کو ان کی سازشوں اور شرارتوں کی بناء پر جب ۴ ہجری میں سرکار دوعالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے جلا وطن کردیاتو ان کے اموال (اراضی اور نخلستان ) حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے قبضے میں آگئے حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے تمام انصار کو بلا کر فرمایا: اگر تم چاہو تو میں بنی نضیر کی اراضی اور نخلستان تم میں او رمہاجرین میں تقسیم کردوں اس صورت میں مہاجرین تمہارے گھروں میں بدستور رہیں گے اور تمہارے اموال میں بھی حصہ دار رہیں گے اور اگر چاہو تو یہ اموال مہاجرین کو بانٹ دوں اس صورت میں مہاجرین تمہارے گھروں سے اور اموال سے بے دخل ہوجائیں گے۔ حضرت سعد بن عبادہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ اور حضرت سعد بن معاذ رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے عرض کی: یارسول اللہ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) یہ تمام جائی داد آپ مہاجرین کو بانٹ دیں اس صورت میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… ترجمۂ کنزالایمان:تم ان کی معافی چاہو یا نہ چاہو اگر تم ستر بار ان کی معافی چاہو گے تو اللّٰہ ہرگز انہیں نہیں بخشے گا یہ اس لئے کہ وہ اللّٰہ اور اس کے رسول سے منکر ہوئے اور اللّٰہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا۔(پ۱۰،التوبۃ:۸۰)
2…خزائن العرفان، پ۱۰، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۷۹تا۸۰