Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
139 - 191
 آج کون اس مہمان کی میزبانی کرتا ہے؟ حضرت ابوطلحہ انصاری رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے عرض کی: یارسول اللہ ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) آج میں   اس کی میزبانی  کے  لیے حاضر ہوں ۔
	ابوطلحہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ اس مہمان کو اپنے ساتھ اپنے گھر لائے اسے بٹھایا اور اپنی بیوی اُمّ سلیم سے فرمایا: میرے ساتھ رسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ایک مہمان ہے کچھ کھانے کو ہے تو لاؤ،اس نے کہا: تھوڑا سا طعام ہے جو صرف بچوں   کے  لیے کافی ہوگا، فرمایا: بچوں  کو بہلا کر بھوکا ہی سلادو،جب بچے سو گئ ے تو دستر خوان پر کھانا رکھ دیا گیا مہمان  کے  ساتھ میاں  بیوی بھی بیٹھ گئ ے، رَمز شناس بیوی نے بتی درست کرنے  کے  بہانے چراغ گل کردیا، مہمان سے کہا گیا کہ کھانا کھائی ے، مہمان کھانا کھاتا رہا اور یہ دونوں  اندھیرے میں   اس طرح ہاتھ اور منہ چلاتے رہے گویا یہ بھی کھارہے ہیں   ، مہمان نے کھانا کھالیا اور گھر والے سب فاقہ سے سورہے ، صبح ابوطلحہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی خدمت میں   حاضر  ہوئے ے تو آپ نے فرمایا: ابوطلحہ (رَضِیَ اللہُ عَنْہ) تم نے ہمارے مہمان  کے  ساتھ جو نیک سلوک کیا اللہ تعالیٰ اس سے بہت خوش ہوگیا اور حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے یہ آیت تلاوت فرمائی: وَیُؤْثِرُوْنَ عَلٰٓی اَنْفُسِھِمْ وَلَوْ کَانَ بِھِمْ خَصَاصَۃٌ (1) (اور وہ دوسروں  کی ضروریات کو اپنے آپ پر مقدم رکھتے ہیں    اگرچہ انہیں   شدید محتاجی ہو)(2)(بخاری)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 1… ترجمۂ کنز الایمان:اوراپنی جانوں پر ان کو ترجیح دیتے ہیں اگرچہ انہیں شدید محتاجی ہو۔ (پ۲۸،الحشر:۹) 
2…بخاری، کتاب التفسیر، باب: ویؤثرون علی انفسھم،۳/۳۴۸، الحدیث: ۴۸۸۹ و الدر المنثور، ۸/۱۰۶