بیویاں ہیں ان میں سے ایک کو جو آپ پسند کریں میں طلاق دیتا ہوں عدت گزرنے پر آپ اس سے نکاح کرلیجئے،حضرت عبدالرحمن رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے کہا: آپ کے اہل اور آپ کا مال آپ کو مبارک ہو، کیا یہاں کوئی بازارِ تجارت (منڈی) ہے؟حضرت سعد رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے کہا: ہاں ہے اور انہیں ’’ بَنُو قَیْنُقَاع ‘‘ کے بازار کا پتا بتایا،حضرت عبدالرحمن رَضِیَ اللہُ عَنْہ صبح منڈی گئ ے ، شام کو منافع کا پنیر اور مکھن ساتھ لائے، اسی طرح روزانہ منڈی میں جاتے اور تجارت کرتے رہے، تھوڑے ہی عرصے میں وہ مالدار بن گئ ے اور انہوں نے شادی بھی کرلی۔
ایک دن عبدالرحمن رَضِیَ اللہُ عَنْہرسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی خدمت میں حاضر ہوئے ے، آپ کے بدن پر خوشبو لگی تھی، حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ عرض کی: یارسول اللہ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) میں نے ایک انصاری عورت سے شادی کرلی ہے،حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے پوچھا: مہر کتنا دیا؟ عرض کی: پانچ درہم بھر سونا، فرمایا: ولیمہ دو خواہ ایک بکری ہو۔ (1)(بخاری )
ایثار کی بے نظیر مثال
نمازِ مغرب کے بعد رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّممسجد نبوی میں تشریف فرما ہیں کچھ دوسرے صحابی بھی ذکر و اذکار اور تلاوتِ قرآن مجید میں مصروف ہیں کہ ایک شخص
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…بخاری، کتاب البیوع، باب ما جاء فی قول اللہ تعالی: فاذا قضیت الصلاۃ۔۔۔الخ، ۲/۴، الحدیث: ۲۰۴۸