نے عرض کی: یارسول اللہ ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) میرے پاس ایک دینار ہے، فرمایا: اس کو اپنی جان پر خرچ کر،اس نے عرض کی:میرے پاس ایک اور ہے ، فرمایا: اس کو اپنی بیوی پر خرچ کر،وہ بولا: میرے پاس ایک اور ہے، فرمایا: اس کو اپنی اولاد پر خرچ کر، اس نے عرض کی: میرے پاس ایک اور ہے، فرمایا: اس کو اپنے خادم پر خرچ کر، اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہے، فرمایا: اس کی نگاہ تجھے زیادہ ہے یعنی جہاں اچھا موقع دیکھووہاں خرچ کرو۔(1)(ابوداؤد ، نسائی )
سرکار دو عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد: جس بستی میں کسی شخص نے اس حال میں صبح کی کہ وہ رات بھر بھوکا رہا اس بستی سے اللہ کی حفاطت و نگرانی کا وعدہ ختم۔(2) (مسند امام احمد)
سرکار دوعالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد: مال میں زکوۃ کے علاوہ بھی حق ہے۔ (3) (ترمذی)
مجھے یہ بھی گوارا نہیں
ایک دن رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّماُحد (پہاڑ) کی طرف تشریف لے چلے،
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ابوداود، کتاب الزکاۃ، باب فی صلۃ الرحم، ۲/۱۸۴، الحدیث: ۱۶۹۱و نسائی، کتاب الزکاۃ ،ص۴۱۶، الحدیث: ۲۵۳۲
2…المسند للامام احمد بن حنبل ، ۲/۲۷۰، الحدیث :۴۸۸۰
3… ترمذی ، کتاب الزکاۃ ، باب ما جاء ان فی المال حقا سوی الزکاۃ ، ۲/۱۴۳، الحدیث: ۶۵۹