Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
125 - 191
اگریہ پہاڑ میرے لیے سونا بن جائے 
	حضرت ابوذر رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں   :ایک روز میں   رسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم  کے  ہمراہ تھا جب حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے کوہِ اُحد کو دیکھا تو فرمایا: اگر یہ پہاڑ میرے لیے سونا بن جائے (تو بھی) میں   پسند نہیں   کروں  گا کہ اس میں   سے ایک دینار بھی میرے پاس تین راتوں  سے زیادہ رہ جائے بجز اس دینار  کے  جسے میں   ادائے قرض  کے  لیے رکھ چھوڑوں ۔(1)(بخاری)
کمالِ سخاوت
	ایک روز سرکار دوعالم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے عصر کی نماز پڑھائی  اور سلام پھیرتے ہی حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم گھر میں   تشریف لے گئ ے اور پھر جلد ہی واپس تشریف لے آئے، صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکو تعجب ہواحضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا: مجھ کو نماز میں   خیال آگیا کہ صدقہ کا کچھ سونا گھر میں   پڑا ہے، مجھے یہ بات اچھی نہ لگی کہ رات ہو جائے اور وہ گھر میں   پڑا رہے اس لیے جا کراسے تقسیم کردینے  کے  لیے کہہ آیا ہوں ۔(2) (بخاری)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…بخاری، کتاب الاستئذان، باب من اجاب بلبیک وسعدیک، ۴/۱۷۹، الحدیث: ۶۲۶۸
2…بخاری،کتاب الاذان ، ۱/۲۹۶، الحدیث: ۸۵۱، وص۴۱۱، الحدیث: ۱۲۲۱، وص۴۸۲،الحدیث: ۱۴۳۰