Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
123 - 191
 وَالسَّلام نے فرمایا: کیا اللہ تعالیٰ نے تمہارے واسطے کوئی  چیز نہیں   بنائی  جس سے تم صدقہ کرو، تمہارے لیے ہر مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ کہنا صدقہ ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہنا صدقہ ہے، ہر تہلیل صدقہ ہے، ہر تکبیرصدقہ ہے، اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْفصدقہ ہے، نَْہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرْ صدقہ ہے، تم میں   کوئی  اپنی بیوی  کے  منہ میں   لقمہ دے تو یہ اس  کے  حق میں   صدقہ ہے اور تمہارے لیے بیوی سے ہمبستر ہونا صدقہ ہے، انہوں  نے عرض کی: یارسول اللہ      صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمہم کو اپنی شہوت پورا کرنے میں   بھی ثواب (ملتا ) ہے؟ فرمایا: بھلا یہ تو کہو کہ اگر شہوت کو حرام میں   صرف کرتا تو گنا ہ ہوتا کہ نہیں  ؟انہوں  نے عرض کی: بے شک گناہ ہوتا،حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا: اسی طرح اگر (شہوت کو) حلال میں   صرف کرے گا تو ثواب ہوگا۔(1)(مسلم)
عالم بخیل کی نسبت جاہل سخی زیادہ محبوب ہے 
	سرکار دو عالم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد: سخی اللہ سے اور جنت سے اور لوگوں  سے قریب رہتا ہے اور دوزخ سے دُور، اور بخیل اللہ سے جنت سے اور لوگوں  سے دُور رہتا ہے اور جہنم سے قریب ، اور جاہل سخی اللہ  کے  ہاں  عالم بخیل کی نسبت زیادہ محبوب ہے اور تمام امراض سے سخت تر بخل کا مرض ہے۔(2)(ترمذی، دارقطنی)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مسلم، کتاب الزکاۃ، باب بیان ان اسم الصدقۃ یقع علی کل نوع من المعروف،  ص۵۰۳، الحدیث: ۱۰۰۶
2…ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء فی السخائ، ۳/۳۸۷، الحدیث: ۱۹۶۸و احیاء العلوم، کتاب ذم البخل وذم حب المال، ۳/۳۰۳