Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
122 - 191
 نہیں  ۔(1) (مؤطاامام محمد)
شانِ سخاوتِ محمدیصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
	حضرت انس رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں    ایک شخص (صفوان بن امیہ) نے رسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی خدمت میں   سوال کیا اِ ن دو پہاڑوں   کے  درمیان جتنی بکریاں  ہیں    یہ سب مجھے دے دیجئے، دو پہاڑوں  کا درمیانی جنگل بکریوں  سے بھرا ہوا تھا حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے تمام بکریاں  اس کو عطا فرمادیں اس نے اپنی قوم میں   جا کر کہا: اے میری قوم تم اسلام قبول کرلو اللہ کی قسم!محمد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمایسی سخاوت کرتے ہیں    کہ فقر سے نہیں   ڈرتے۔(2) (مشکوۃ)
اُمت  کے  غریبوں  پر کرم
	فقراء صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے سرکار دوعالم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی خدمت میں   عرض کی:یارسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمدولتمند ثواب لے گئے، وہ نماز پڑھتے ہیں    اور روزہ رکھتے ہیں    جیسے کہ ہم رکھتے ہیں    اور (اس پرمُسْتَزاد یہ کہ دولتمند لوگ) اپنے بچے  ہوئے ے اَموال سے خیرات کرتے ہیں   (جو کہ غربت کی وجہ سے ہم نہیں   کرسکتے)، حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…موطا امام مالک  روایۃ محمد بن الحسن الشیبانی، باب الاستعفاف عن المسألۃ و الصدقۃ، ص۳۱۹، الحدیث: ۸۹۸
2…مسلم، کتاب الفضائل، ص۱۲۶۵، الحدیث:۲۳۱۲و مشکاۃ، کتاب احوال القیامۃ وبدء الخلق، باب فی اخلاقہ وشمائلہ، ۲/۳۶۴، الحدیث:۵۸۰۶