پھل زیادہ لگتا ہے۔
بدی را بدی سہل باشد جزا اگر مردی اَحسِن اِلٰی مَن اَسا
برائی کا بدلہ بُرائی سے دینا آسان ہے، اگر تو مرد ہے تو جو تجھ سے برائی کرے تو اس سے نیکی کر۔
ہر کہ بر خود درِ سوال کشاد تا بہ میرد نیاز مند بود
جس شخص نے خود پر سوال کا دروازہ کھول دیا، مرتے دم تک وہ نیاز مند ہی رہے گا۔
آز بگذار و پادشاہی کن گردنِ بے طمع بلند بود
( شیخ سعدی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ)
حرص (لالچ) چھوڑ دے اور بادشاہی کر ، بے طمع شخص کی گردن اونچی رہتی ہے۔
اہل و عیال پر خرچ کرنا زیادہ اجر کا موجب ہے
حضرت عبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ قبیلہ بنو سلیم کا ایک شخص رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی خدمت میں حاضر ہوا عرض کی: یارسول اللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کیا اپنے گھر والوں کی خدمت کا کچھ اجرو ثواب ملتاہے؟ فرمایا: دِیْنَارٌ اَنْفَقْتَہٗ فِیْ سَبِیْلِ اللہِ وَدِیْنَارٌ تَصَدَّقْتَ بِہٖ عَلٰی مِسْکِیْنٍ وَدِیْنَارٌ اَنْفَقْتَہٗ عَلٰی اَھْلِکَ اَعْظَمُھَا اَجْرًا الَّذِیْ اَنْفَقْتَہٗ عَلٰی اَھْلِکَ۔(1)(ایک دینار تو نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا اور ایک دینار تو نے مسکین کو خیرات میں دیا اور ایک دینار تو نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا، ان میں سب سے زیادہ اجروثواب اس دینار کا ہے جو تو نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا۔)(مسلم)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مسلم،کتاب الزکاۃ، باب فضل النفقۃ۔۔۔الخ ،ص۴۹۹، الحدیث: ۹۹۵