Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
113 - 191
	نیز فرمایا: بُخل اور ایمان کسی بندے  کے  دل میں  جمع نہیں   ہوتے۔(1)(نسائی )
	نیز فرمایا: دو عادتیں  ایماندار میں   جمع نہیں   ہوتیں ، بُخل اور بدخُلقی۔ (2)(ترمذی)
	نیز فرمایا: بخیل جنت میں   نہیں   جائے گا۔(3)(ترمذی)
بخیل ار بود زاہدِ بحر و بر		بہشتی نہ باشد بہ حُکمِ خبر
(حضرت سعدی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ)
	بخیل اگرچہ خشکی اور تری  کے  ہر مقام میں   عبادت کرچکا ہو حدیث کی رُو سے جنت میں   نہیں   جائے گا۔
	رسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد : جنتیوں  کی صف (قطار) بنائی  جائے گی پھران  کے  پاس سے ایک جہنمی آدمی گزرے گا توکہے گا: اے فلاں کیا تو مجھے پہچانتا نہیں   ، میں   وہی ہوں  جس نے تجھے شربت پلایا تھا اور کوئی  ان جہنمیوں  میں   سے کہے گا: میں   وہی ہوں  جس نے ایک مرتبہ وضو کا پانی دیاتھا، تو وہ جنتی آدمی اس کی شفاعت کر کے  اسے جنت میں   داخل کرادے گا۔(4)(ابن ماجہ) 
	سرکار دو عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے فرمایا: فقراء کی جان پہچان کثرت سے رکھا کرو اور ان  کے  اوپر احسانات کیا کرو ان  کے  پاس بڑی دولت ہے، ایک صحابی نے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…نسائی، کتاب الجھاد، ص۵۰۵، الحدیث: ۳۱۰۷
2…ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ماجاء فی البخیل، ۳/۳۸۷، الحدیث: ۱۹۶۹
3…ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ماجاء فی البخیل، ۳/۳۸۸، الحدیث: ۱۹۷۰
4… ابن ماجہ،کتاب الادب، باب فضل صدقۃ المائ، ۴/۱۹۶، الحدیث: ۳۶۸۵ملخصًا