Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
111 - 191
 کھلاتے ہو وہ تمہارے لیے صدقہ ہے اور جو تم اپنے خادم کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لیے صدقہ ہے۔(1) (الادب المفرد)
نہ ماند حاتم طائی  و لیک تا بہ ابد	بہ ماند نامِ بلند ش بہ نیکوئی  مشہور
									                                     (شیخ سعدی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ)
	حاتم طائی  دنیا میں   نہ رہا لیکن اس کا نام بلند نیکی  کے  ساتھ مشہور رہ گیا۔
	رسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد: مسکین وہ نہیں   جس کو ایک لقمہ یادو لقمے لوٹادیں ( یعنی دربدر پھر کر بھیک مانگنے والا گدا گر) لیکن مسکین وہ ہے جس کو وسعت (حاصل ) نہ ہو(یعنی محنت مزدوری کرنے  کے  باوجود اس کا اور اس  کے  اہل و عیال کا خرچ پورا نہ ہوتا ہو) اور ( وہ خرچ کی تنگی  کے  باوجود) لوگوں  سے مانگنے میں   حیاء کرتا ہو یا لوگوں  سے چمٹ کر بھیک نہ مانگتا ہو۔(2)(بخاری)
	رسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد : مال اور جاہ کی محبت آدمی  کے  دل میں   نفاق کو اس طرح اُگاتی ہے جس طرح پانی سبزے کو اُگاتا ہے۔(3)(مسلم)
	سرکار دوعالم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمدو کام کسی  کے  سپرد نہ فرماتے تھے بلکہ خود کرتے تھے، ایک یہ کہ رات کو وضو کا پانی خود رکھتے اور اس کو ڈھانک دیتے تھے، دوم یہ کہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الادب المفرد، باب  فضل من عال ابنتہ المردودۃ، ص۴۴، الحدیث: ۸۲
2…بخاری، کتاب الزکاۃ، باب قول اللّٰہ تعالی: لا یسالون الناس الحافا، ۱/۴۹۸، الحدیث: ۱۴۷۶
3…الزواجر عن اقتراف الکبائر، الکبیرۃ الثالثۃ و الخمسون بعد المائتین ، ۲/۴۹