الرَّبِّ۔(1)(ابن حبان، اوسط طبرانی)
رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد : پوشیدہ (طور پر دیا ہوا) صدقہ اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کردیتا ہے۔
سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے حضرت ابوذر رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے فرمایا: اے ابوذر ! جب تم شوربا پکاؤ تو اس میں پانی زیادہ کردو پھر اپنے ہمسایہ کے گھر والوں کو دیکھو اور اس میں سے ان کو پہنچاؤ۔(2)(مسلم)
قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: یَاأَیُّہَا النَّاسُ أَفْشُواالسَّلَامَ وَ أَطْعِمُوا الطَّعَامَ وَصَلُّوا وَالنَّاسُ نِیَامٌ تَدْخُلُواالْجَنَّۃَ بِسَلاَمٍ۔(3)(ترمذی)
رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد : اے لوگو! سلام پھیلاؤ(اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہنا عام کرو) اور طعام کھلاؤ (یعنی اہل و عیال، اعزا و اقارب، احباب، ہمسایوں اور غرباء و مساکین کوکھانا کھلایا کرو) اور نماز پڑھودرآنحالیکہ لوگ سورہے ہوں (یعنی رات کو جب اور لوگ غفلت کی نیند میں سوتے ہوں تم اٹھ کر نوافل پڑھا کرو اللہ کی عبادت میں مصروف رہا کرو) سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ گے۔
رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ارشاد : جو کھانا تم خود کھاتے ہو وہ تمہارے لیے صدقہ ہے جو تم اپنی اولاد کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لیے صدقہ ہے، جو تم اپنی بیوی کو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… المعجم الاوسط للطبرانی، ۱/۲۷۳، الحدیث :۹۴۳
2…مسلم،کتاب البر والصلۃ والآداب، باب الوصیۃ بالجار،ص۱۴۱۳، الحدیث: ۲۶۲۵
3…ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ، ۴/۲۱۹، الحدیث: ۲۴۹۳