Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
109 - 191
وَالسَّلامنے فرمایا: تواپنا کچھ مال اپنے لیے رہنے دے (سارا مال صدقہ میں   نہ دے) کہ یہ تیرے حق میں   بہتر ہے، میں   نے عرض کی: تو پھر میں   اپنا وہ حصہ جو مجھے خیبر سے ملا ہے وہ رہنے دیتا ہوں ۔(1) (بخاری)
	ام المؤمنین حضرت عاءشہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا  فرماتی ہیں    کہ ایک شخص نے نبی اکرم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی خدمت میں   عرض کی کہ میری ماں  اچانک فوت ہوگئ ہے  اور میرا خیال ہے کہ اگر اس کو بات کرنے کی مہلت ملتی تو (ضرور) صدقہ (خیرات) کرتی، تو کیا اگر میں   اس کی طرف سے صدقہ(خیرات) کروں  تو اس کو ثواب ملے گا؟ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا:ہاں ۔ (2)(بخاری)
	اُم المؤمنین حضر ت عاءشہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا  فرماتی ہیں    کہ انہوں نے ایک بکری ذبح کی( اور گوشت تقسیم کیا گیا) تو حضور نبی اکرم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے فرمایا: اس میں   سے کتنا باقی رہا؟ اُم المومنین نے عرض کی:بکری  کے  گوشت میں   سے سوائے اس  کے  ایک شانہ  کے  کچھ نہیں   بچا، (یعنی صرف ایک شانہ باقی رہ گیا ہے) حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا:بکری کا گوشت باقی رہ گیا سوائے اس  کے  ایک شانہ  کے ، (یعنی جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں   خرچ ہوگیاوہ بچ گیا باقی ضائع ہوا)۔ 3)(ترمذی)
	    قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:إِنَّ صَدَقَۃَ السِّرِّ تُطْفِئُ   غَضَبَ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…بخاری،کتاب الوصایا،باب اذا تصدق۔۔۔الخ،۲/۲۳۹، الحدیث: ۲۷۵۷
2…بخاری،کتاب الجنائز، باب موت الفجاۃ البغتۃ،۱/۴۶۸،الحدیث:۱۳۸۸
3…ترمذی،کتاب صفۃ القیامۃ، ۴/۲۱۲، الحدیث: ۲۴۷۸