Brailvi Books

صحابیات اور پردہ
50 - 55
٭☜صبرو شکر کا دامَن کبھی نہ چھوڑے۔
٭☜اپنے نفس کےمُعامَلے میں اِیثار کرے۔
٭☜اپنی حالت اور خوراک کے مُعامَلے میں خود کو تسلی دے۔
٭☜جب شوہر کا دوست گھر میں آنے کی اِجازَت چاہے اور شوہر گھر میں مَوجُود نہ ہو تو اُسے گھرمیں آنے کی اِجازَت نہ دے اور اپنے نفس اور شوہر سے غیرت کرتے ہوئے اُس سے کثرتِ کلام نہ کرے۔(۱)
بے پردَگی سے نفرت
پیاری پیاری اسلامی بہنو! عَمَل کا جذبہ بڑھانے کیلئے مَدَنی ماحول ضَروری ہے، ورنہ عارِضی طور پر جذبہ پیدا ہوتا بھی ہے تو اچّھی صحبت کے فُقدان (یعنی کمی ) کے سَبَب اِسْتِقَامَت نہیں مل پاتی۔اپنا مَدَنی ذِہن بنانے کیلئے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو جائیے۔ سُبْحٰنَ اللہ!دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول،سنّتوں بھرے اجتِماعات اور مَدَنی قافِلوں کی بھی کیا خوب بہاریں اور بَرَکتیں ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے ماحول میں رچنے بسنے کی برکت سے مُتَعَدِّد اِسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کی سعادَت نصیب ہوگئی ایسی ہی ایک مَدَنی بہار ملاحظہ فرمائیے۔چنانچہ،

(۱) ………مجموعه رسائلِ امام غزالی، رساله ادب فی الدین،آداب المرأة فی نفسھا ،  ص  ٤٤٢