٭☜ گھرسے نہ نکلے، (ضرورتاً) اگر کسی کام سے نکلنا پڑے تو باپردہ ہو کرنکلے۔
٭☜اپنی غُربت وغیرہ کوچھپائے بلکہ جو اسے جانتا ہو اس کے سامنے اپنی غُربت کا اِظْہَار نہ کرے۔
٭☜اِصلاحِ نفس اور گھریلو مُعامَلات کی دُرُستی میں انتہائی کوشش کرے۔
٭☜ نماز، روزے کی پاپندی کرے۔
٭☜اپنے عُیُوب پر نظر رکھے۔
٭☜ دِینی مُعامَلہ میں خوب غور و تفکر کرے۔
٭☜ خاموشی کی عادت بنائے۔
٭☜ نگاہیں نیچی رکھے۔
٭☜اپنے دِل میں ربِّ جبَّار کا خوف پیدا کرے۔
٭☜کثرت سےاللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ذِکْر کرے۔
٭☜اپنے شوہر کی فرمانبردار رہے۔
٭☜شوہر کو رزقِ حَلال کمانے کی ترغیب دلائے۔
٭☜شوہر سے تحائف وغیرہ کی زِیادہ فرمائش نہ کرے۔
٭☜شَرْم وحَیا کو لازِم پکڑے۔
٭☜بدزبانی وفُحش کلامی نہ کرے۔