٭☜اسلامی بہن کا ہجڑے (کُھسرے) سے بھی پردہ ہے کیونکہ ہِجڑا یعنی مُـخَـنِّث بھی مَرد ہی کے حکم میں ہے۔(۱)
٭☜شرعی پردے کے تعلُّق سے استِقامت پانے کیلئے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے۔دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام بھی کرتی رہئے اور سنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں کی مُسافِرہ بننے کی سَعَادَت بھی حاصِل فرماتی رہئے۔(۲)
٭☜اسلامی بہنوں کے مَدَنی قافِلے کی ہر مُسافِرہ کے ساتھ اُس کے بچّوں کے ابّو یا قابِلِ اعتماد مَحرم کا ساتھ ہونا لازِمی ہے، نیز ذمّے داران کو اپنی مرضی سے مَدَنی قافِلے سفر کروانے کی اِجازَت نہیں مَثَلاً پاکستان کی اسلامی بہنو ں کے مَدَنی قافلے کے لیے”اسلامی بہنوں کی مجلس برائے پاکستان “کی منظوری ضَروری ہے۔(۳)
٭☜شَرعی اِجازَت کی صُورَت میں گھر سے نکلتے وَقت اسلامی بہن غیر جاذِبِ نظر کپڑے کا ڈِھیلا ڈھالا مَدَنی بُرقع اَوڑھے، ہاتھوں میں دستانے اور پاؤں میں جُرابیں پہنے۔مگر دستانوں اور جُرابوں کا کپڑا اتنا باریک نہ ہو کہ کھال
(۱) ………پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۸۷
(۲) ………پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۱۰
(۳) ………پردے کے بارے میں سوال جواب، حاشیہ، ص۱۱