٭☜جب تک گھر کے اندر داخِل نہ ہوجائیں اُس وَقت تک بُرقع تو بُرقَعْ چِہرہ سے نِقاب بھی نہ ہٹائیں کہ گلی اوربِلڈنگ کی سِیڑھیوں وغیرہ پر بھی نا مَحرم افراد ہوسکتے ہیں اور ان سے پَردہ کرنا ضَروری ہے۔(۱)
٭☜اسلامی بہن کے جو بال کَنگھی وغیرہ کے ذَرِیْعے جُدا ہوں ان کوچُھپا دے یا دفْن کر دے۔(۲)
٭☜جس کے گھر میں نا مَحرم ساتھ رہتے ہوں یا مہمانوں کی آمدو رفت ہو اُن اسلامی بہنوں کو حمام وغیرہ سے اپنے بال چُن لینے میں زیادہ احتیاط کرنی چاہئے۔ نیز جب بھی غسل سے فارغ ہوں صابن پر چپکے ہوئے بال بھی نکال لیا کریں۔(۳)
٭☜اسلامی بہن کا اپنے کپڑے کی سِلائی کے لئے نامحرم درزی کو اپنے بدن کے ذَرِیعے ناپ دینا حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔(۴)
٭☜اسلامی بہن بات بات پر گھر سے باہَر نہ دوڑتی پھرے۔صِرف شَرعی مصلحت کی صورَت میں پردے کی تمام قُیودات کے ساتھ باہَر نکلے۔(۵)
(۱) ………پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۷۶
(۲)………پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۷۸
(۳)………پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۷۹
(۴)………پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۸۳
(۵)………پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۲۸۳