Brailvi Books

صَحابیات اور عِشْقِ رَسول
58 - 62
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول کی لذّت سے جو آشنا نہیں ان کی زِنْدَگی غموں اور تکالیف کا شِکار رہتی ہے۔ 
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول اِیمان، اَعمال اور مَقامات کی رُوْح ہے جس کے بغیر یہ تمام چیزیں ایسے جِسْم کی طرح ہیں جس میں رُوْح نہ ہو۔ 
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول مَحْبُوبِ خدا کی طرف سَفَر جاری رکھنے والے عاشقانِ رَسول کی سواری ہے۔
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول سے فیض یاب ہونا فَضْلِ خُداوندی ہے۔
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول کی آگ میں جلنے والے عاشقانِ رَسول کو جہنّم کی آگ نہ جلائے گی۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول یقین و اِیمان کو درجۂ کمال تک پہنچاتی ہے۔ 
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول کی وجہ سے عاشقانِ رَسول کی زبانیں ہر وَقْت تذکرۂ مَحْبُوبِ خُدا میں مَصْرُوف رہتی ہیں۔
٭… عِشْق و مَحبَّتِ رَسول سے سرشار عاشقانِ رَسول کا ذِکْرِ خُدا و مصطفےٰ میں مَشْغُول ہونا توفیقِ خُداوندی ہے۔ 
عشق رسول کی دولت مل گئی
کہروڑ پکا (لودھراں ، پنجاب) ڈاکخانہ ڈھنوٹ کی مقیم اِسْلَامی بہن کا بیان کچھ یوں ہے کہ میں نمازوں کی ادائیگی سے مَحْرُوم تھی ، فلمیں ، ڈرامے دیکھ کر اپنا نامہ