ہوتی ہے اور اس وَقْت جاگنا نفس پر شاق ہے
کر مغفرت مِری تِری رحمت کے سامنے
میرے گناہ یا خدا ہیں کس شُمار میں1
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مرغ کی ڈیوٹی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ ہماری کس قَدْر بد قسمتی (Bad Luck) ہے کہ ہم اس بابَرَکَت وَقْت کی سعادتوں سے مَحْرُوم اور خوابِ غَفْلَت کے مزوں میں گم ہو جاتے ہیں، حالانکہ اس وَقْت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ایک مَـخْلُوق بھی ہمیں پکار پکار کر ربّ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحْمَت کی طرف مُتَوجّہ کر رہی ہوتی ہے، جیسا کہ حضر ت سَیِّدُنا زید بن خالِد رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَرْوِی ہے کہ سرورِ کائنات ، فَخْرِ مَوجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: مُرْغ کو بُرا نہ کہو،بے شک یہ نَماز کے لیے بیدار کرتا ہے۔2 لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اپنی آنکھوں سے غَفْلَت کا پردہ اُتاریں خود بھی عِبَادَتِ الٰہی میں مَصْرُوف ہوں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں، اس کیلئے تَبْلِیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کا پیارا پیارا مَدَنی مَاحَول نیکیوں کاذخیرہ کرنے کاایک بَہُت ہی آسان ذَرِیْعَہ ہے،چونکہ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں جو عظیم مَدَنی مَقْصَد عَطا فرمایا ہے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
……… وسائلِ بخشش)مُرمَّم)، ص۲۷۵
2 ………ابو داوٗد،کتاب الادب،باب ماجاء فی الدیك والبھائم،ص۷۹۷،حدیث:۵۱۰۱