وہ یہ ہے کہ ”مجھےاپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشِش کرنی ہے“اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔لِہٰذا سَحَرِی کے وَقْت ربّ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحْمَت کا حقدار بننے کی ایک آسان صُورَت یہ ہے کہ ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کے ایک مَدَنی کام یعنی صدائے مدینہ کو اپنی زِنْدَگی کا مَعْمُول بنا لیجئے، کہ اس کی بَرَکَت سے تَـھَجُّد کے عِلاوہ با جَمَاعَت فَجْر کی نَماز پڑھنے کی بھی سَعَادَت ملے گی۔مدنی انعام پر عَمَل ہوگا، یہی نہیں بلکہ دَرْج ذیل فوائد بھی حاصِل ہوں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
صدائے مدینہ کے فوائد
(1) نماز کی حفاظت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! صدائے مدینہ نَمازِ فَجْر کی حِفَاظَت کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے،اس سے جہاں صدائے مدینہ لگانے والوں کی نَمازِ فَجْر کی حِفَاظَت ہوتی ہے وہیں صدائے مدینہ سن کر بیدار ہونے والے بھی نَمازِ فَجْر ادا کرنے کی سَعَادَت حاصِل کر لیتے ہیں۔
ہو جائیں مولا مسجِدیں آباد سب کی سب
سب کو نمازی دے بنا یا ربِّ مُصطفٰے1
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
……… وسائلِ بخشش)مُرمَّم)، ص۱۳۱