Brailvi Books

صدائے مدینہ
6 - 30
اَنْجَام کا بھلا پرہیزگاری کے لیے۔1
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہی نہیں بلکہ خُلَفائے راشِدِین میں سے حضرت سیِّدُنا عُمَر فَارُوق اور حضرت سیِّدُنا عَلِیُّ الْمُرْتَضيٰ رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے تو اپنے آقا، دو عالَم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی یہ سنّت اَدا کرتے ہوئے جامِ شَہادَت نوش فرمایا۔ چُنَانْچِہ، 
اَدائے سنّت پر موت
دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اِشَاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مَطْبُوعَہ 864 صَفحات پر مُشْتَمِل کتاب فیضانِ فاروقِ اَعْظَم (جِلْد اوّل)صَفْحَہ 757پر ہے:بعض رِوایات میں ہے کہ(اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت )سَیِّدُنا عُمَر فَارُوق اَعْظَم رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنے گھر سے جب )بھی)نَمازِ فَجْر کے لیے نکلتے تو صدائے مدینہ لگاتے ہوئے نکلتے یعنی راستے میں لوگوں کو نَماز کیلئے جگاتے ہوئے آتے، اَبُو لُؤْلُؤ راستے میں ہی چھپا ہوا تھا اور اس نے مَوْقَع دیکھ کر آپ پر خنجر کے تین۳ قاتِلانہ وار کر دئیے جو مُہْلِک ثابِت ہوئے۔2
”صدائے مدینہ“ دُوں روزانہ صَدْقہ
ابوبکر و فاروق کا یا اِلٰہی3
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
  ………مِشْکَاةُ الْمَصابِیح،کتاب الصلاة،باب التحریض...الخ،الفصل الثالث،۱/۲۴۴، حدیث:۱۲۴۰
2  ……… طَبقاتِ کبری لابن سعد،۵۶-عمر بن الخطاب، ذکر استخلاف عمر،۳/ ۲۶۳ مفھومًا
3  ……… وسائلِ بخشش)مُرمَّم)، ص۱۰۳