Brailvi Books

صدائے مدینہ
27 - 30
٭ ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب اور شعبان المعظم میں ذِمَّہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا جَدْوَل کچھ یوں ہو کہ اوّلاً نَمازِ تَـھَجُّد با جَمَاعَت ادا کی جائے،پھر سحری ،صدائے مدینہ،نَمازِ فَجْر با جَمَاعَت،مَدَنی حلقہ اور اِشراق و چاشت کی ترکیب ہو۔
٭ ذِمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی،صدائے مدینہ،مدنی حلقہ،مسجد درس،چوک درس، عَلاقائی دورہ اور مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه برائے بالغان وغیرہ پر خصوصی توجہ دیں اور ان مدنی کاموں میں شِرْکَت کی سَعَادَت حاصِل کرتے رہیں۔
٭ مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه برائے بالغان کے ذریعے بہت سے مدنی کاموں کو شروع یا مَضْبُوط کیا جا سکتا ہے۔مثلاً مدنی قافلے و مدنی انعامات،مسجد/ گھر/اسکول/ کالج/چوک درس،صدائے مدینہ،علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، VCD اجتماع(آڈیو، ویڈیو) ، تقسیمِ رسائل وغیرہ۔۔۔ 
٭ کسی بھی ملک میں دعوتِ اسلامی کومضبوط کرنے کیلئے سب سے پہلے چند مخصوص مدنی کاموں کو مضبوط کیا جائے مثلاً مدنی درس (درسِ فیضانِ سُنّت وغیرہ)، صدائے مدینہ،مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، ہفتہ وار اجتماع، مدنی انعامات اور مدنی قافلہ۔
٭ مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے بعدِ عشا جلد سونے کی ترکیب کریں تاکہ تَـھَجُّد،صدائے مدینہ، با جَمَاعَت نمازِ فَجْر،مدنی حلقہ،اِشراق و چاشت وغیرہ کی سعادتیں بآسانی حاصل ہو سکیں۔