Brailvi Books

صدائے مدینہ
26 - 30
آئے۔یہ صاحِبِ ثَرْوَت تھے۔انہوں نے آکر بتایا کہ صدائے مدینہ کی بَرَکَت سے میرا نافرمان ماڈرن (Modern)بے نَمازی بیٹا پنج وقتہ نَماز پڑھنے لگا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِس ماڈرن (Modern)نوجوان کے والِد نے مُتَاَثِّر ہو کر اُس شہر میں مَدَنی مَرْکَز فیضانِ مدینہ کے لیے زمین دے دی۔ 
صدائے مدینہ دِکھائے مدینہ
ایک ڈویژن (Division)کے مَدَنی مشورے میں دورانِ مَدَنی مَشْوَرَہ جب صدائے مدینہ کی بات چلی تو ایک اسلامی بھائی کھڑا ہوا اور کہنے لگا: اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے مدینے شریف کی حاضِری کی سَعَادَت حاصِل ہوئی ہے اور یہ سب صدائے مدینہ کی برکتیں ہیں کہ میں پابندی سے صدائے مدینہ لگاتا ہوں۔
صدائے مدینہ دِکھائے مدینہ	الٰہی دکھا دے ضیائے مدینہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صدائے مدینہ کے چند منتخب مدنی پھول
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں میں سے (ضروری ترمیم کے ساتھ) مُنْتَخَب چند مدنی پھول:
٭ ”بعدِ فجر مدنی حلقہ“ مسجد اور”صدائے مدینہ“آپ کے عَلاقے کے لوگوں کے عقائد و اعمال کا تحفظ کرے گا۔ ان شآءاللہ عزوجل۔