رحمتوں کی جَھڑی برستی ہے جَلْد اٹھ کر کے لو نَہا جاگو
تم کو دیدارِ مصطَفٰے ہوجائے ہے یہ عطاّؔر کی دُعا جاگو1
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صدائے مدینہ کی مدنی بہاریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! صدائے مدینہ ایک ایسا پیارا مَدَنی کام ہے کہ جن جن ذیلی حلقوں میں صدائے مدینہ کی پابندی ہوتی ہے وہاں نمازِ فَجْر میں نمازیوں کی مدنی بہاریں آجاتی ہیں۔چُنَانْچِہ،
شامیانے لگانے پڑے
ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے:سَخْت سردیوں کے دِنوں میں ہم نے صدائے مدینہ کی پابندی کی تو مَسْجِد میں نمازیوں کی اِس قَدْر تعداد بڑھ گئی کہ مَسْجِد انتظامیہ کو نَمازِ فَجْر میں مَسْجِد کے صَحْن میں جُمُعَہ کی طرح شامیانے لگانے پڑے۔
صدائے مدینہ کی برکت سے فیضانِ مدینہ کیلئے زمین مل گئی
ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے:دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی قافلے کے ساتھ ہم ایک شہر میں گئے،اَذانِ فَجْر کے بعد ہم صدائے مدینہ لگاتے جا رہے تھے کہ اچانک ایک گھر سے ایک ماڈرن نوجوان ہمارے ساتھ شامِل ہوا اور اُس نے فَجْر کی نَماز مَسْجِد میں باجَمَاعَت ادا کی۔بعد میں اِس نوجوان کے والِد مَدَنی قافلے والوں سے ملنے کے لیے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
……… وسائلِ بخشش)مُرمَّم) ص۶۶۸