درجوں (Classes)میں بھی اِس کی ترکیب کی جائے۔(درجے میں جو صدائے مدینہ لگائی جائے،اس کے الفاظ میں کچھ ترمیم کے ساتھ مثلاًاسلامی بھائیو! کی جگہ”مدنی مُنّو!“ کہا جائے)
(16) تعلیمی اِداروں(یونیورسٹی و کالجز وغیرہ) کے ہاسٹلز میں طلبہ(Students) بھی تنظیمی طریقِ کار کے مُطابِق)ذیلی حلقوں میں لگائی جانے والی صدائے مدینہ کے اندازپر) صدائے مدینہ لگائیں،ہاسٹل کے اندر بھی دَستک دے کر/ موبائل کال/Sms کے ذریعے بھی صدائے مدینہ لگائی جائے۔
گلی میں صدائے مدینہ کا طریقہ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ
پڑھ کر دُرُود و سلام کے ذیل میں دئیے ہوئے صیغے پڑھ کر اس کے بعد والا مضمون دوہراتے رہئے:
:;
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیواور اسلامی بہنو!فَجْر کی نَماز کا وَقْت ہو گیا ہے۔ سونے سے نَماز بہتر ہے۔جَلْدی جَلْدی اُٹھئے اور نَماز کی تیّاری کیجئے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو بار بار حج نصیب کرے اور بار بار میٹھا مدینہ دِکھائے۔(مَوْقَع کی مُنَاسَبَت سے نیچے دی ہوئی نَظْم میں سے مُنْتَخَب اَشعار بھی طرز میں یا بغیر طرز کے پڑھئے)