(10)جو اسلامی بھائی نام لکھوائیں،اُن کے دروازے پر دَستک دیں یا بیل (Bell) بھی بجائیں۔موبائل کال/Sms کے ذریعے بھی نماز کے لیے جگایا جا سکتا ہے۔
(11) کسی بھی مُعْتَرِضْ)اِعتراض کرنے والے) یا جھگڑالو سے جھگڑیں نہ اُلجھیں۔
(12) اذانِ فَجْر سے اِتنی دیر پہلے اُٹھیں کہ آپ بآسانی فجر کا وَقْت شروع ہونے سے قَبْل اِسْتِنْجَا و وُضُو اور تَـھَجُّد سے فارِغ ہو سکیں۔
(13) وَقْتِ مُناسِب پر اُٹھنے کیلئے الارم (Alarm)، گھر کے کسی بڑے،چوکیدار یا کسی اسلامی بھائی کو جگانے کا کہنے کی ترکیبیں کریں۔شجرۂ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ میں صفحہ نمبر 32 پر ہے: سُوْرَةُ الْکَهْف کی آخری چار آیتیں یعنی اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡاسے خَتْمِ سورہ تک۔ رات میں یا صُبْح جس وَقْت جاگنے کی نِیَّت سے پڑھیں آنکھ کُھلے گی۔1اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
(14) جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه کے طلبۂ کرام بھی قریبی علاقے میں مَدَنی مَرْکَز کی طرف سے دِیئے گئے طریقِ کار کے مُطابِق صدائے مدینہ لگائیں،رہائشی درجوں میں بھی صدائے مدینہ کی ترکیب کی جائے۔اگر اس کے لیے باقاعدہ ذِمَّہ دار کا تَقَرُّر ہو تو اس مَدَنی کام میں مَضْبُوطِی رہے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
(15) رہائشی مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه کے بڑے طلبہ بھی قریبی عَلاقے میں مَدَنی مَرْکَز کی طرف سے دِیئے گئے طریقِ کار کے مُطابِق صدائے مدینہ لگائیں،نیز
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
………دارمی، کتاب فضائل القرآن، باب فی فضل سورة الكهف، ص۱۰۳۳، حدیث:۳۴۰۷ مفھومًا