Brailvi Books

صدائے مدینہ
20 - 30
صدائے مدینہ کے چند مدنی پھول
(1) صدائے مدینہ شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مُناجاتوں،نعتوں اور منقبتوں کے مُعَطَّر مُعَطَّر مدنی گلدستے وسائلِ بخشش(مُرَمّم) کے صفحہ 665 کے مُطابِق ہی لگائیں کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ولی کی زبان، نِگاہ اور دُعا کے ساتھ ساتھ تحریر میں بھی اثر ہوتا ہے۔
(2)صدائے مدینہ کے لیے میگا فون (Mega Phone)کا اِسْتِعمال نہ کریں۔
(3)اسلامی بھائیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں مُـخْتَلِف سمتوں میں دو، دو اسلامی بھائی بھیج دیئے جائیں۔
(4)اگر کوئی اسلامی بھائی نہ آئے تو اکیلے ہی صدائے مدینہ کی سَعَادَت حاصِل کریں۔
(5) صدائے مدینہ اذانِ فَجْر کے بعد شروع کی جائے۔
(6)جہاں کہیں جانور(Animals)وغیرہ بندھے ہوں، وہاں آواز قدرے کم ہونی چاہیے۔
(7)صدائے مدینہ سے فارِغ ہو کر مَسْجِد میں اتنی دیر پہلے پہنچیں کہ سُنّتِ قَبْلِیَّہ اِقَامَت سے قَبْل اور صَفِ اوّل وتکبیرِ اُولیٰ پا سکیں۔
(8)صدائے مدینہ سے قَبْل ہی اِسْتِنْجَا اور وُضُو سے فارِغ ہو لیں۔
(9) فجر میں اُٹھانے کے لیے ترغیب اور نام لکھنے کی ترکیب بھی کی جائے۔