Brailvi Books

صدائے مدینہ
17 - 30
اور بدن کا درد ، زَبان اور گلے کی بیماریاں ،منہ کے چھالے ، سینے اور پھیپھڑے کے اَمراض، سینے کی جلن، شوگر، ہائی بلڈپریشر،جگر اورپِتّے کے اَمراض وغیرہ) سے بچاتا ہے۔ 
٭ پیدل چلنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ(Depression) پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔  
٭ پیدل چلنے سے بِالْخُصُوص سانس پُھولنے کی بیماری سے عَافِـیَّت رہتی ہے۔ 
٭ صبح کے وقت پیدل چلنے سے سارا دن ہشّاش بشّاش گزرتا ہے۔
٭ پیدل چلنے سے وزن بھی اِعْتِدَال میں رہتا ہے۔ 
٭ پیدل چلنا یادداشت کو تَقْوِیَت پہنچاتا ہے۔ 
٭ پابندی سے پیدل چلنے والے کا بلڈ پریشر(Blood Pressure) مُتَوازِن رہتا ہے۔ 
٭ پیدل چلنا ہڈیوں کو مَضْبُوط بناتا ہے۔ 
٭ پیدل چلنے والے موٹاپے کا شِکار نہیں ہوتے۔ 
٭ پیدل چلنے سے اعصابی کھِچاؤ خَتْم ہوتا ہے۔ 
٭ پیدل چلنے سے ہاضمہ دُرُسْت ہوتا ہے۔
٭ انسانی اَعْضَا بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔ 
٭ پیدل چلنےکے دوران خون کی گردش تیز ہوتی ہے ،جس کی بدولت جسم سے ایک خاص قسم کا زہریلا مادّہ خارِج ہو تا ہے، جس کی خاصیَّت افیون سے ملتی جُلتی ہے۔ اس کے خارِج نہ ہو نے سے مختلف دَردوں اور تکالیف میں اِضافہ ہو تا رہتا ہے۔
٭ پیدل چلنے سے خون میں مَوجُود گندا کولیسٹرول(Cholesterol) خارِج ہو جاتا ہے۔