Brailvi Books

صدائے مدینہ
16 - 30
دُنْیَوی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں کیونکہ صدائے مدینہ ہمیشہ چہل قدمی کے انداز میں لگائی جاتی ہے اور پیدل چلنے کےبے شُمار طبی فوائد مَنْقُول ہیں۔ جیسا کہ ایک حِکَایَت میں ہے کہ پڑوسی ملکوں کے دو بادشاہوں میں گہری دوستی تھی ، ان میں ایک بادشاہ طرح طرح کے اَمراض اور ٹینشن(Tension)سے تنگ جبکہ دوسرا بادشاہ خوش حال اور صِحّت مند تھا ۔ ایک بار بیمار بادشاہ نے تَنْدُرُسْت بادشاہ سے کہا:میں ماہِر طبیبوں(Doctors) سے عِلاج کروانے کے باوُجُود حُصُولِ صحّت میں ناکام ہوں، آپ کس طبیب سے عِلاج کرواتے ہیں ؟تَنْدُرُسْت بادشاہ نے مسکرا کر کہا: میرے پاس دو طبیب ہیں۔ بیمار بادشاہ نے کہا: براہِ کَرَم!مجھے بھی ان سے مِلوا دیجئے ، اگر انہوں نے میرا عِلاج کر دیا تو اُن کو مالا مال کردوں گا ۔ تَنْدُرُسْت بادشاہ ہنس پڑا اور کہنے لگا : میرے طبیب میرا بِالکل مُفت عِلاج کرتے ہیں اور وہ دو طبیب ہیں، میرے دونوں پاؤں!اور طریقِ عِلاج یہ ہے کہ ان کے ساتھ میں خوب پید ل چلتا ہوں لہٰذا میر ی صحّت اچّھی رہتی ہے اور آپ غالِباً زیادہ تر بیٹھے رہتے ،پیدل چلنے سے کتراتے اور تھوڑے تھوڑے فاصِلے پر بھی سُواری پر آتے جاتے ہیں لہٰذا خود کوبیمار اور ذِہنی دباؤ کاشکار پاتے ہیں۔1
پیدل چلنے کے چند ایک فوائد مزید مُلاحظہ فرمائیے: 
٭ صُبْح کے وَقْت پیدل چلنا، انسان کو صِحَّت مند رکھتا ہے۔
٭ پیدل چلنا مُـخْتَلِف قسم کی بیماریوں (ہارٹ اٹیک، فالج ، لقوہ ، دماغی اَمراض ، ہاتھ پاؤں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
  ……… خودکشی کا علاج،ص۷۱