Brailvi Books

صدائے مدینہ
15 - 30
آسان ہوتا ہے۔ بِالْخُصُوص ایسے علاقے جہاں دَعْوَتِ اِسْلَامی کا مَدَنی کام نیا شروع ہو وہاں صدائے مدینہ لگانا مَدَنی کام میں بَہُت مُعَاوِن ثابِت ہوتا ہے۔
(8)صدائے مدینہ میں مسلمانوں کیلئے دعا 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب کوئی صدائے مدینہ لگاتے وَقْت گھروں میں سوئے ہوؤں کو یہ دعا دیتا ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو بار بار حج نصیب کرے اور بار بار میٹھا مدینہ دِکھائے۔ تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ صدائے مدینہ میں دی جانے والی مدینے کی یہ دُعائیں اس کے حَق میں بھی قبول ہوں گی۔ جیسا کہ تاجدارِ رِسَالَت، شہنشاہِ نبوّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: جب آدمی اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر مَوجُودَگی میں دُعا کرتا ہے تو ایک فرشتہ کہتا ہے کہ تیرے لیے بھی اس کی مِثل ہو۔1جبکہ ایک رِوایَت میں ہے: اللہ عَزَّ وَجَلَّ اِرشَادفرماتا ہے: اے میرے بندے! میں تجھ سے شروع کروں گا (یعنی پہلے تجھے عَطا کروں گا)۔2
صدائے مدینہ دِکھائے مدینہ	الٰہی دکھا دے ضیائے مدینہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صدائے مدینہ کے دنیوی فوائد
صدائے مدینہ ایک ایسا پیارا مَدَنی کام ہے جس سے دینی فوائد کے ساتھ ساتھ کثیر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
  ……… مسلم، کتاب الذکر...الخ، باب فضل الدعاء... الخ، ص۱۰۴۹، حدیث:۲۷۳۲
2  ……… قوتُ القلوب،الفصل الرابع والاربعون فی الاخوة فی الله...الخ،  ۲/۳۸۲