باجَمَاعَت نَماز پڑھے اور تکبیرِ اُولیٰ پائے،اس کے ليے دو آزادیاں لکھ دی جائیں گی: ایک نار)یعنی جہنّم) سے اور دوسری نِفاق سے۔1
میں ساتھ جماعت کے پڑھوں ساری نمازیں
اللہ!عبادت میں مِرے دِل کو لگا دے2
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
)6(نیکی کی دعوت کا ثواب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نَماز کے لیے کسی کو جگانا یقیناً نیکی کی دَعْوَت دینا ہے اور یوں صدائے مدینہ لگانے والے روزانہ نیکی کی دعوت دینے کا عظیم اَجرو ثواب لُوٹتے ہیں۔ جیسا کہ حضرت سیِّدُنا کَعْبُ الْاَحْبَار عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِالْغَفَّار فرماتے ہیں:جَنَّتُ الْفِرْدَوس خاص اُس شخص کے لیے ہے جو نیکی کی دَعْوَت دے اور بُرائی سے مَنْع کرے۔3
)7(دعوتِ اسلامی کا تعارف
صدائے مدینہ لگانا دَعْوَتِ اِسْلَامی کے تَعارُف کا بھی ایک بَہُت بڑا ذَرِیْعَہ ہے۔ صدائے مدینہ لگانے سے پورے ذیلی حلقے میں دَعْوَتِ اِسْلَامی کی تشہیر ہوتی ہے اور یوں دَعْوَتِ اِسْلَامی کا پیغام (Message)گھر گھر پہنچ جاتا ہے،جس سے لوگوں کے دِلوں میں دَعْوَتِ اِسْلَامی کی مَحبَّت پیدا ہوتی ہے اور اِنہیں ترغیب دِلا کر مَدَنی مَاحَول کے قریب لانا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
………تِرمذی، ابواب الصلاة، باب ما جاء فی فضل التکبیرة الاولی، ص۷۸، حدیث:۲۴۱
2 ……… وسائلِ بخشش)مُرمَّم)، ص۱۱۴
3 ……… تَنْبِیهُ المُغْتَرّین،الباب الرابع، ومنها امر ھم بالمعروف ونهی عن المنكر،ص۲۰۱