Brailvi Books

صدائے مدینہ
13 - 30
)5(پہلی صف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ نماز کی فضیلت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صدائے مدینہ کی بَرَکَت سے پہلی صَف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ با جَمَاعَت نَماز پڑھنے کی سَعَادَت بھی ملتی ہےاورپہلی صَف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ نَماز پڑھنے والے مَدَنی انعام پر عَمَل بھی ہو جاتا ہے۔ چُنَانْچِہ پہلی صَف میں نَماز با جَمَاعَت ادا کرنے کے مُتَعَلِّق حضرت سَیِّدُنا بَراء بن عازِب رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں كہ حُضُورِ پاک، صاحِبِ لَولاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا:بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے فرشتے پہلی صَف پر رَحْمَت بھیجتے ہیں۔1 اور اسی طرح حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَرْوِی ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَـحْبُوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: اگر لوگ جان لیں کہ اذان اور پہلی صَف میں کیا ہے؟ اور پھر ان دونوں سعادتوں کو پانے کے لیے اگر اُنہیں قُرْعَہ اندازی بھی کرنا پڑے تو ضَرور کر گزریں۔2 یعنی لوگ جب اَذان اور صَفِ اَوّل کے ثواب کو جان لیں گے تو ہر ایک یہی چاہے گا کہ اسے اَذان کا مَوْقَع (Chance)دیا جائے تو ایسی صُورَت میں نِزاع )جھگڑا) خَتْم کرنے کے لیے قُرْعَہ اندازی کا طریقہ اِخْتِیار کرنا پڑے گا، مگر اَفْسَوس!لوگ ان دونوں اَعمال کے ثواب اور ان کی فضیلت سے لاعِلْم ہیں۔نیز تکبیرِ اُولیٰ کی فضیلت کے بارے میں مَرْوِی ہے کہ جو شخص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا حاصِل کرنے کے لیے 40 دن
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
  ……… نَسائی، کتا ب الاذان، )۱۴)-رفع الصو ت بالاذان، ص ۱۱۲، حدیث:۶۴۳
2  ……… بخاری، کتاب الاذان، با ب الاستھام فی الاذان،ص۲۱۸، حدیث: ۶۱۵مفھومًا