اِس طرح پھیلے نیکی کی دعوت کہ نیک ہو
ہر ایک چھوٹا اور بڑا یا ربِّ مصطفٰے 1
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
)4)تہجدکی سعادت
صدائے مدینہ کی بَرَکَت سے تَـھَجُّد کی پابندی نصیب ہو سکتی ہے کہ جس کے مُتَعَلِّق اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سیِّدُنا عَلِیُّ الْمُرْتَضٰی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے رِوایَت ہے کہ مَـحْبُوبِ ربِّ داور، شفیعِ روزِ مَـحْشَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:جنَّت میں ایسے بالاخانے ہیں، جن کا باہَر اندرسے اور اندر باہَر سے دیکھا جاتاہے۔ ایک اَعرابی نے اٹھ کر عَرْض کی:یَا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!یہ کس کے لیے ہیں؟تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: یہ اس کے لیے ہیں،جو نَرْم گفتگو کرے،کھانا کھلائے،مُتَوَاتِر روزے رکھے اور رات کو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں تو اٹھ کر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے نَماز پڑھے ۔2
میں پڑھتا رہوں کاش! سارے نوافل
تہجد ہو ہر شب ادا یا اِلٰہی
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
……… وسائلِ بخشش)مُرمَّم)، ص۱۳۱
2 ……… تِرمذی، کتاب صفة الجنة، باب ماجاء فی صفة غرف الجنة، ص۵۹۶، حدیث:۲۵۲۷