)2) رِزْق میں اضافہ
دعوتِ اِسْلَامی کے اِشَاعتی اِدارے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی مَطْبُوعَہ 103 صَفحات پر مُشْتَمِل کتابراہِ علم صَفْحَہ 91 پر ہے کہ عَلَی الصُّبْح بیدار ہونا، نعمتوں میں اِضافے کا باعِث بنتا ہے،خُصوصاً اس سے رِزْق میں اِضافہ ہوتا ہے۔چُنَانْچِہ رِزْق میں اضافہ چاہتے ہیں تو صدائے مدینہ جیسے پیارے مَدَنی کام کو اپنا مَعْمُول بنا لیجئے، اس سے رِزْق میں اضافہ ہی نہیں ہوگا بلکہ دونوں جہاں کی بھلائیاں بھی نصیب ہوں گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
)3(ایک نماز میں کئی نمازوں کا ثواب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! صدائے مدینہ لگانے والوں کی بھی کیا بات ہے کہ یہ خود ایک نَماز پڑھتے ہیں مگر ثواب کئی نمازوں کا پاتے ہوں گے۔ وہ اس طرح کہ یہ صدائے مدینہ لگانے کے بعد باجَمَاعَت نَمازِ فَجْر ادا کرتے ہیں مگر ان کی صدائے مدینہ لگانے کی بَرَکَت سے جتنے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں نمازِ فَجْر اَدا کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتے ہوں گے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحْمَت سے اُمِّید ہے، ان کی نمازوں کا ثواب انہیں)یعنی صدائے مدینہ لگانے والوں کو) بھی ملتا ہو گا۔کیونکہ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے:مَنْ دَلَّ عَلٰى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ اَجْرِ فَاعِلِهٖ یعنی جو شخص نیکی کا کام کرنے پر کسی کی رَاہ نُمائی کرتا ہے اسے بھی وُہی اَجَر و ثواب ملتا ہے، جو اس نیکی کرنے والے کو ملتا ہے۔1
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
……… ابو داوٗد، کتاب الادب، باب فی الدال علی الخیر کفاعله، ص۸۰۱، حدیث:۵۱۲۹