Brailvi Books

راہِ سنت کامسافر
4 - 32
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! گلزار طیبہ (سرگودھا) کے اسلامی بھائی نے مدنی تربیتی کورس میں شرکت کرنے کی متعدد برکتیں حاصل کیں خصوصاً اُنہوں نے داڑھی منڈوانے کے فعلِ حرام سے توبہ کی اور اپنا چہرہ سنّتِ رسول سے منوّر کرلیا۔ یاد رکھیے !داڑھی شریف منڈوانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے، مگر بدقسمتی سے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اس فعلِ حرام میں مبتلا ہے ، ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنے غلاموں کو داڑھی شریف رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ چنانچہ حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ رسول اﷲ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: مونچھیں کٹواؤ اور داڑھیاں بڑھاؤ، مجوسیوں کی مخالفت کرو۔ (مسلم، کتاب الطہارۃ،باب خصال الفطرۃ،ص۱۵۴، حدیث:۲۶۰) ایک اور حدیث پاک میں حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:  مونچھیں خوبپست (یعنی چھوٹی) کرو اور داڑھیوں کو مُعافی دو (یعنی بڑھاؤ) یہودیوں کی سی صورت نہ بناؤ۔ (شرح معانی الآثار للطحاوی،۴/ ۲۸)جبکہ حضرت عبد اللّٰہ ابن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: مشرکین کی مخالفت کرو، داڑھیوں کو زیادہ کرو اور مونچھوں کو خوب کم کرو۔(بخاری، کتاب اللباس، باب تقلیم الاظفار،۴/ ۷۵،حدیث:۵۸۹۲)