Brailvi Books

راہِ سنت کامسافر
5 - 32
{2} والدین کی نافرمانی سے توبہ
	شاہدرہ(ٍمرکز الاولیالاہور، پنجاب) کے رہائش پذیر اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی میں شمولیت کے اسباب کچھ یوں قلم بند کیے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں والدین کا نافرمان تھا، نیز داڑھی شریف منڈوانا میرے نزدیک کوئی معیوب کام نہ تھا، میری قسمت کا ستارہ یوں چمکاکہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے ایک روز میری ملاقات دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ایک اسلامی بھائی سے ہوئی، جنہوں نے مجھے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے علمِ دین حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 63 روزہ مدنی تربیتی کورس میں داخلے کا مدنی ذہن دیا۔ چنانچہ میں اسلامی بھائی کی دعوت دینے کی برکت سے تربیتی کورس کے لیے آمادہ ہوگیااور وقتِ مقررہ پر تربیتی کورس میں شامل ہوگیا، وہاں موجودعاشقانِ رسول کا اخلاق وکردار اور آپس میں پیار دیکھ کر میں اس قدر متأثر ہوا کہ دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول کی محبت میرے دل میں گھر کرگئی، سنّتوں سے پیار ہوگیا، چنانچہ نفس وشیطان کے وار کو ناکام بناتے ہوئے میں نے سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجالیا ، چہرہ داڑھی شریف کے نور سے روشن کرنے کا ارادہ کرلیا،مزید اس کورس کی برکت سے مدنی کام کرنے کا جذبہ ملا، تربیتی کورس کے بعد جب میں گھر آیا تو سر پر سبز سبز عمامہ