میں بتایا کہ اس میں نماز کے اہم مسائل، درست مخارج کے ساتھ تعلیم قراٰن سیکھانے کی ترکیب ہوگی ، تربیتی کورس کی برکتیں سن کر میں نے علمِ دین حاصل کے لیے 63روزہ مدنی تربیتی کورس میں داخلہ لینے کی نیت کرلی، مقررہ دن میں اپنا زادِ راہ لے کر تربیتی کورس کے لیے روانہ ہوگیا ، اُس وقت میں ماڈرن تھا ، داڑھی منڈواتا تھا، فیشن ایبل بال بنواتا تھا،مگر جب میرے شب وروز عاشقانِ رسول کی صحبت میں بسر ہونے لگے تو مجھے بھی سنّتِ رسول سے پیار ہوگیا، داڑھی منڈوانے کے فعلِ حرام جہنم میں لے جانے والے کام سے توبہ کی اور چہرے پر داڑھی شریف سجالی، سبز سبز عمامہ شریف میرے لباس کا حصہ بن گیا، سنّتوں پر عمل کرنا میری زندگی کا معمول بن گیا، نمازوں کی حفاظت کا مدنی ذہن بن گیا، کرم بالائے کرم یہ کہ تربیتی اسی دوران سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا۔ تربیتی کورس مکمل ہونے کے بعد مدنی مرکز فیضان مدینہ (گلزار طیبہ، سرگودھا) میں 30دن کے لیے معتکف ہوگیا، جب میں چاند رات کو اعتکاف کی برکتیں لوٹ کر گھر گیا تو سب مجھے مدنی رنگ میں رنگا دیکھ کر حیران رہ گئے۔ تربیتی کورس کرنے سے قبل لوگوں کو تنگ کرنا میراکام تھا مگر اب اسلامی بھائیو کو سنّتوں سے مزین ہونے کے لیے تربیتی کورس کا مدنی ذہن دیتا ہوں ۔ تادمِ تحریر علاقائی مشاورت کا خادم (نگران) ہونے کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کرنے میں مصروف ہوں ۔