Brailvi Books

قسط 15: جوٹھا پانی پھینک دینا کیسا؟
9 - 18
 ہوتا ہے اور پانى ہوتا ہے ، اِس قدر پانی ضائع کرتا ہے کہ اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ۔ پانی دینے کے دَوران اگر کوئی اس کو  بُلا لے تو پانی بند کرنا گوارہ نہیں کرتا بلکہ یوں ہی پائِپ چھوڑ کر جواب دینے کے لیے آ جائے گا حالانکہ پائِپ سے بڑى تىزى کے ساتھ پانی بہہ رہا ہوتا ہے لیکن مالی کو اِس بات کى کوئى فِکر نہىں ہوتى کہ پانى ضائع ہو رہا ہے ۔ 
گاڑی دھونے اور دِیگر کاموں میں پانی کا اِسراف
اِسى طرح جہاں کارپارکنگ پاؤج ہوتا ہے تو وہاں  ڈرائیور حضرات گاڑی دھونے مىں جتنا پانى ضائع کرتے ہىں تو ىہ بھی اپنى مِثال آپ ہے ۔ پىٹرول پمپ پر جو کار واش کرنے والے ہوتے ہىں ىہ بھی بے تحاشا پانى ضائع کرتے ہىں۔ ٹرک اَڈّوں پر جو ٹرک یا  دِیگر گاڑیاں دھو رہے ہوتے ہىں وہ بھی بالٹىاں بھر بھر کر ڈال رہے ہوتے ہىں۔ اِس کے عِلاوہ جو لوگ گائے ، بھىنس اور دِیگر جانور اپنے فارم ہاؤس یا گھروں میں پالتے ہىں انہىں دھلانے میں بھی بہت زیادہ  پانى اِستعمال کرتے ہىں۔ شىمپو ىا صابن اِستعمال کرتے وقت بہت سے لوگ پانى بہتا چھوڑ دیتے ہیں حالانکہ اس وقت شاور یا نَل کُھلا ہوانہىں ہونا چاہىے کہ بے جا پانی بہہ رہا ہوتا ہے ۔ بہرحال ہمیں اِسراف سے بچنے کی سوچ بنانی ہو گی ۔ جب یہ سوچ بن جائے گی تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ہم  پانى، بجلى، رَقم اور  وقت وغیرہ نعمتوں کو ضائع ہونے سے بچانے میں کامىاب ہوجائىں گے ۔